اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر کے وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

پٹرول کی قیمت میں 2روپے 24پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70پیسے، کیروسین آئل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش

بدھ 30 اگست 2017 18:40

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر کے وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر کے وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے 24پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70پیسے، کیروسین آئل کی قیمت میں 15روپے اور ایل ڈی او کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ (آج) جمعرات کو وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہو گا جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :