سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم (کل) لاہور پہنچے گی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن استقبال کریں گے

بدھ 30 اگست 2017 18:53

سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم (کل) لاہور پہنچے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم کل برو ز ( جمعرات ) کو رات ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیم کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر)جے یاناتھ سی پی بھی موجود ہوں گے، 12رکنی کوہ پیما ٹیم K-2 سمیت کئی پہاڑوں کو سر کرنے کیلئے شمالی علاقوںکی جانب روانہ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سری لنکا کی کوہ پیما ٹیم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خوش آمدید کہیں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔کوہ پیما ٹیم میں انیل شانتا پریرا، ساہان ہانساکا، شیلیتھا تھیانگاباندرا،لاسریتھا سانتوستھا، راوندا شی ہان باندرا، تلینانوان ڈیوڈ، کریویتا ویتھانایج، دیدولا نیلان، کاسن کاشال، وارم کوسالا، سداتھا ماہاسن، ابیسین جی شامل ہیں۔