مسلم لیگ کی استحکام پاکستان ریلی، ملک دشمن کی ہر پالیسی کا مقابلہ کریں گے،مونس الٰہی
پاکستان کی بقا اورسلامتی کیلئے دعائے خیر،پرجوش نعرہ بازی، ریلی میں خواتین، وکلا، علما اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 اگست 2017 19:13
(جاری ہے)
مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا وہ پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور استحکام کی ضامن ہے اور مادرِوطن کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ریلی کی کامیابی پر شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، بھارت اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہم آواز بلند کرتے آئے ہیں اور امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو مسترد کرتے ہیں۔ ریلی میں میاں منیر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، تنویر اعظم چیمہ، عالمگیر ایڈووکیٹ، عامر سعید راں، خدیجہ فاروقی، ذوالفقار پپن، میاں عبدالستار، سجاد بلوچ، نصیر ارائیں، عمران شیرازی، شیخ عمر حیات، انجینئر شہزاد الٰہی، نادر دوگل، چودھری عارف ایڈووکیٹ، ناصر رمضان گجر، میاں اسد منیر، طلحہ عثمان سندھو، اعجاز چودھری، میاں شہزاد طفیل، خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی، کنول نسیم، تمکین آفتاب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں مونس الٰہی جب ریلی کی قیادت کیلئے مسلم لیگ ہاؤس پہنچے تو پھولوں کے ہار پہنا کر اور پتیاں نچھاور کر کے پرجوش نعروں سے استقبال کیا گیا۔ مونس الٰہی نے ریلی کے شرکا میں مسلم لیگ کے انتخابی نشان والی ٹوپیاں اور مفلر تقسیم کیے۔ شرکا کو یہ ہدایت کی گئی تھی کہ ریلی میں کوئی سیاسی نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.