چین کی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمپنی پاکستان میں موجود ہے، اسی کمپنی نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بنائی، آفتاب باجوہ

ملتان میٹرو سکینڈل 150ملین ڈالرز سے زائد کا ہے، 17ملین ڈالرز چین منتقل ہوئے، ایف بی آر کا ایک اور سکینڈل سامنے آنے والا ہے،سیکرٹری سپریم کورٹ بار عی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 30 اگست 2017 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2017ء) سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی سکیورٹیز اینڈایکسچینج کمپنی پاکستان میں موجود ہے، اسی کمپنی نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بنائی، ملتان میٹرو سکینڈل 150ملین ڈالرز سے زائد کا ہے، 17ملین ڈالرز چین منتقل ہوئے، ایف بی آر کا ایک اور سکینڈل سامنے آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو سکینڈل میں 17ملین ڈالر چین منتقل ہوئے، یہ سکینڈل 50ملین ڈالر سے بڑا ہے، چین کی سکیورٹی ایکسچینج کمپنی پاکستان میں موجود ہے، اس کمپنی نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس ٹریک بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں ۔ وہ اس کرپشن کے جواب دہ ہیں، شہباز شریف کے حکم پر ہی سب کچھ ہو رہا ہے، شہباز شریف کی وضاحتیں اعتراف جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ایک اور سکینڈل آنے والا ہے۔ ایف بی آر سکینڈل میں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔