بھارت ،ْممبئی میں طوفانی بارش سے 5 افراد ہلاک ،ْ نظام زندگی مفلوج

سڑکوں پر کئی انچ تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بند ہوکر پھنس گئیں

بدھ 30 اگست 2017 23:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں طوفانی بارش سے 5 افراد ہلاک جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سڑکوں پر کئی انچ تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بند ہوکر پھنس گئی اور لوگ مجبوراً پانی سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہے۔

(جاری ہے)

62 سالہ گنگادین گٴْپتا کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کا ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے مجھے رات سڑک پر ہی بسر کرنی پڑی اور میں اپنے گھر نہیں پہنچ سکا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ریلوے نظام بحال ہونے تک ان کی طرح کئی دیگر افراد کو بھی رات مجبوراً سڑکوں پر بسر کرنی پڑی۔یاد رہے کہ 2005 کے اس خوفناک طوفان سے بجلی، پانی، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، جس کا الزام منصوبہ بندی کے بغیر ترقیاتی کام ہونے اور مغربی بھارتی شہر میں نکاسی آب کے خراب نظام پر عائد کیا گیا تھا۔