نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کو بھی کوئی این آر او اور ریلیف نہیں دیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 اگست 2017 10:30

نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کو بھی کوئی این آر او اور ریلیف نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودنے کہا کہ بات یہ ہے کہ میاں صاحب لندن چلے گئے ہیں۔ اگر تو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت واقعی خراب ہے تو اللہ ان کو صحت دے۔ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف لندن میں رُک جائیں یا ہو سکتا ہے کہ واپس آ جائیں ۔

(جاری ہے)

جیسے نواز شریف کو کوئی این آر او اور ریلیف نہیں ملے گا ٹھیک ویسے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے لیے بھی مستقبل میں کوئی ریلیف اور این آر او نہیں ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں سے نواز شریف ملک سے باہر گئے ہیں اور وہاں دوسری پرواز میں ہیتھرو ائیر پورٹ سے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب بیٹھے ہیں اور لاہور آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرز کے معاملات سمیت میٹروبس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب ان کو ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا اور یہی حال مریم نواز کا بھی ہے ۔ ان کو بھی کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: