چین کی فوجی مشقیں، ویت نام کا احتجاج

جمعہ 1 ستمبر 2017 15:40

ہنوئی ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2017ء) ویتنام نے بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ حکومت کی فوجی مشقوں پر احتجاج کیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق ویتنام نے احتجاج میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے متنازعہ سمندر میں فوجی مشقیں شروع کرنے سے صورت حال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چین کو بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے پر ویتنامی سفارت کاری کے عمل پر تشویش اور خدشات لاحق ہیں۔

ویتنام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دفاعی تعلقات اور رابطوں کے علاوہ امریکا، جاپان اور بھارت کے ساتھ بھی ایسے ہی رابطے استوار کر چکا ہے۔ رواں برس جولائی میں چین کے دباؤ کے تحت ویت نام نے اسی متنازعہ سمندر میں تیل کی تلاش کا عمل معطل کر دیا تھا۔ یہ فوجی مشقیں بحیرہ جنوبی چین کے خلیج ٹونکن میں 19 اگست سے 4 سمتبر تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :