حلقہ این اے 120میں حکمران جماعت کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری

الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کے بعد وزیراعطم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نوٹس جاری کردیا

جمعہ 1 ستمبر 2017 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کرنے کے باوجود لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر حکمران جماعت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے بعد وزیراعطم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نوٹس جاری کردیاگیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے حلقے این اے 120 میں سترہ ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی صابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاہم حکومتی وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی شدید خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے الیکشن کمیشن کیجانب سے پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کو تین مرتبہ خلاف ورزیوں پر نوٹس دیا جاچکا ہے جبکہ وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا ہے۔