یوکرائن تنازع پر روس سے اختلافات ہیں ،ْفرانسیسی صدر

یوکرائن کے معاملے پر روس کے ساتھ ٹھوس مذاکرات کرنا ہوں گے ،ْ انٹرویو

جمعہ 1 ستمبر 2017 20:02

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر انہیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ کئی بڑے اختلافات ہیں اور وہ اس تنازع پر ایک الگ موقف رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تمام فریقین سے کھل کر مذاکرات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدرمیکرون نے واضح کیا کہ یوکرائن کے معاملے پر روس کے ساتھ ٹھوس مذاکرات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2014میں شروع ہونے والے یوکرائن کے تنازع کے نتیجے میں اب تک دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مشرقی یوکرائن مسلسل حالت جنگ میں ہے، جبکہ روس نے کریمیا پر قبضہ کرکے اسے روس میں ضم کردیا ہے۔عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ اس تنازع کو سفارتی سطح پر پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :