نواز شریف نے اسامہ بن لادن کے بنک کےذریعے بھی منی لانڈرنگ کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 ستمبر 2017 12:14

نواز شریف نے اسامہ بن لادن کے بنک کےذریعے بھی منی لانڈرنگ کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ماہ پُرانی بات ہے کہ یہ پانامہ لیکس گورنمنٹ آف جرمنی نے خرید لی ہیں۔ پہلے یہ لیکس تھیں لیکن جرمنی نے انہیں قریباً 5.7ملین ڈالرز کے عوض خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری بات یہ ہے کہ حبیب بنک آف لمیٹڈ کو نیو یارک کی بنکنگ اتھارٹیز کی جانب سے جو شوکاز نوٹس ملا ہے اس میں جو پیسہ ہے وہ جدہ کے الریاض بنک سے گیا ہوا ہے جو اسامہ بن لادن کی فیملی نے سیٹ اپ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ میاں صاحب نے بطور وزیر اعظم بھی اس بنک سے پیسے روٹ کروائے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: