(ن) لیگ کر پشن بے نقاب ہونے پر پر یشان ہوچکی ہے ‘چوہدری اعتزاز احسن

قوم دیکھ رہی ہے شر یف خاندان نے ملک کو کیسے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ‘ مجھے شہباز شر یف کے نوٹس کا انتظار ہے جب ملے گا‘گفتگو

پیر 4 ستمبر 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کر پشن بے نقاب ہونے پر پر یشان ہوچکی ہے ‘قوم دیکھ رہی ہے شر یف خاندان نے ملک کو کیسے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ‘ مجھے شہباز شر یف کے نوٹس کا انتظار ہے جب ملے گا توبھر پور جواب ددں گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شر یف نے مجھے کر پشن کے خلاف بات کرنے پر نوٹس دینے کی بات کی ہے جب بھی مجھے نوٹس ملے گا تو اس کا بھر پور جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کے کر پشن بے نقاب کر رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں ان کے مز ید ایسے سیکنڈلز آئیں گے کہ عوام کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :