چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے‘ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں‘ پاکستان جنوب مشرقی ایشیاء اور سنٹرل ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے

مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید کا ہانگ کانگ میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

پیر 4 ستمبر 2017 15:50

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے‘ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں‘ پاکستان جنوب مشرقی ایشیاء اور سنٹرل ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹر مشاہد حسین نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں پاکستان اب سی پیک کے منصوبے کی تکمیل پر کام کررہا ہے جنوب مشرقی ایشیاء اور سنٹرل ایشیاء کے درمیان پاکستان پل کا کردار ادا کررہا ہے چین میں اس وقت بائیس ہزار پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔