جمشید دستی کی عوامی رابطہ مہم ،ْ کارکنوں کے جوتے پالش کیے

پیر 4 ستمبر 2017 17:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی عوامی رابطہ مہم پر ڈیرہ غازی خان پہنچے تو کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا ،ْ جمشید دستی نے کارکنو ں کے جوتے بھی پالش کیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ڈی جی خان کے علاقے ڈاٹ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کااستقبال کیا۔کارکنوں نے علاقائی جھومر اور رقص پیش کیا ،اس موقع پر جمشید دستی نے کئی کارکنوں کے جوتے پالش کئے ۔بعد میں جمشید دستی کی قیادت میں ڈاٹ سے کوٹ چھٹہ تک ریلی بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :