پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی ناصر حسین شاہ کے ہمراہ آصف علی زرداری اور ایم این اے فریال تالپور سے زرداری ہائوس میں ملاقات

پیپلز پارٹی اب آراوز انتخابات نہیں ہونے دے گی۔عوام کی طاقت سے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی، صوبائی وزراء

پیر 4 ستمبر 2017 20:21

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم این اے فریال تالپور سے زرداری ہائوس نوابشاہ میں ملاقات کی اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، میئر لاڑکانہ، چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ، صدر پی پی پی لاڑکانہ ضلع عبدالفتاح بھٹو اور دیگر موجود بھی تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور حکومت کی کارکردگی میڈیا میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نثار کھوڑو اور سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے بحالی میں اہم کردار ادا کیا اوراپنی جدوجہد کے دوران کوڑے تک کھائے ،پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت میڈیا کے ساتھ بھتر تعلقات چاہتی ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب آراوز انتخابات نہیں ہونے دے گی۔عوام کی طاقت سے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی اورآئندہ انتخابات میں بلے اور شیر کا مقابلہ کیا جائے گا۔