ملک میں تما م امور جمہوری انداز میں چل رہے ہیں ، افتخار محمد چوہدری

پانا ما کیس کے فیصلے کو عدالتی مارشل لاء کہنے کی کسی کو جرت نہیں ہونی چائیے ، سابق چیف جسٹس آف پا کستان

پیر 4 ستمبر 2017 21:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) سابق چیف جسٹس آف پا کستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تما م امور جمہوری انداز میں چل رہے ہیں پانا ما کیس کے فیصلے کو عدالتی مارشل لاء کہنے کی کسی کو جرت نہیں ہونی چائیے انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدصحافیوں سے مختصر بات چیت کر تے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا ملک میں اب بھی تمام امور جمہوری انداز میں چل رہے ہیںآج جو وزیر اعظم سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ بھی منتخب نمائندہ ہیںانہوں نے کہ امریکی بیان ہمارے لئے اچھا ثابت ہوا اس کے بعد تمام ادارے ایک پیج پر آگئے انہوں نے برما سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تما م عالم اسلام کے مسلمانوںکی مدد فرمائے