ساہیوال، عید الضحیٰ کے موقع پر طوفانی بارش بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور دھماکوں سے چھ ٹرانسفارمر جل گئے ، بجلی کا جھٹکا لگنے سے بچہ جاں بحق

پیر 4 ستمبر 2017 21:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) عید الضحیٰ کے موقعہ پر طوفانی بارش بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور دھماکوں سے چھ ٹرانسفارمر جل گئے ، بجلی کی سپلائی معطل ، سنٹر جیل ساہیوال، آفیسر کالونی ، فرید ٹائون ، سکیم نمبر تین ، ڈی پی ایس روڈ ، کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ، جبکہ گلی نمبر ایک غلہ منڈی میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے چھ سالہ بچہ علی جاوید جاں بحق۔

(جاری ہے)

واپڈا میپکو کے اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر بارہ گھنٹے کے اندر ٹرانسفار مر تبدیل کرکے تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔