بلوچستان کے لئے بنائے جانے والے میگا پروجیکٹ کچھی کینال کا چھبیس سال بعدایک فیزمکمل ہوا ‘ میر جان محمد جمالی

پیر 4 ستمبر 2017 21:12

ڈیرہ مرادجمالی۔04 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے بنائے جانے والے میگا پروجیکٹ کچھی کینال کا 26 سال بعدایک فیزمکمل ہوا ۔ ڈیرہ بگٹی کے لوگ قدرتی وسائل سے مالامال ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اورعوام کو امریکہ کی پالیسیوں سے پاک خودمختیاری اختیارکرنی ہوگی‘ دوسروں کی جنگ میں پاکستان کی عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جس کی منوتی نہیں کی جارہی ہے،ہزاروں جانیں امریکی جنگ میں ضائع ہوگئیں مگراب بھی ڈومورکا زوردیا جارہا ہے جس کومستردکرنا ہم سب کافرض بنتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے نصیرآباد کے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر جان محمد جمالی نے کہاکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت کی وجہ سے وسائل منصفانہ طورپرتقسیم نہیںہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبے اہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پٹ فیڈرکینال سمیت دیگرنہروں کی مکمل بحالی سے ہی نصیرآباد سے زرعی پانی کے بحران میں کمی آسکتی ہے‘ پانی کی کمی کے سبب عوام کومشکلات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :