بلوچستان کیلئے بنائے جانیوالا میگا پروجیکٹ کچھی کینال چھبیس سال بعدایک فیزمکمل ہوا دوسرے فیزکی تکمیل کیلئے دونسل کو انتظارکرنا پڑئیگا،ڈیرہ بگٹی تک کچھی کینال پائیہ تکمیل تک پہنچانا کینال کی پہچان کو ختم کرنا ہے

رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 4 ستمبر 2017 21:50

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 ستمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے بنائے جانے والا میگا پروجیکٹ کچھی کینال چھبیس سال بعدایک فیزمکمل ہوا دوسرے فیزکی تکمیل کیلئے دونسل کو انتظارکرنا پڑے گاڈیرہ بگٹی تک کچھی کینال پائیہ تکمیل تک پہنچانا کینال کی پہچان کو ختم کرنا ہے ڈیرہ بگٹی کے لوگ قدرتی وسائل سے مالامال ہیں کھتی باڑی کرنا ان کے بس کی بات نہیں بزگرپنجاب سے منگوائے جائیں توآبادی ہوسکتی ہے پاکستان اورعوام کو امریکہ کی پالیسیوں سے پاک خودمختیاری اختیارکرنی ہوگئی دوسروں کی جنگ میں پاکستان کی عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جس کی منوتی نہیں کی جارہی ہے جو پاکستانی عوام کے ساتھ سنگین مزاق کے سوا کچھ نہیں ،ہزاروں جانیں امریکی جنگ میں ضائع ہوگئیں مگراب بھی ڈومورکا زوردیا جارہا ہے جس مستردکرنا ہم سب کافرض بنتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز پیر صحافیوںسے گفتگو کر رہے تھے۔ میر جان محمد جمالی نے کہاکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت کی وجہ سے وسائل منصفانہ طورپرتقسیم نہیںہورہے ہیں اس طرف کے لوگوں کو بھرپورطریقے سے نوازاجارہا ہے مگر نصیرآباد ڈویژن کو یکسرطورپرنظراندازکیا گیا جو یہاں کی عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگی سب ہم خیال ہیں اتحادکو مقصدخود کو محفوظ کرکے پارٹی کو مستحکم کرنا ہے مخالفین اتحادکے حوالے سے پروپگنڈاکرکے اپنی سیاسی دکانداری چمکانہ چاہتے ہیں ہمارااتحاد بھی مضبوط اورمستحکم ہے سازی عناصر کو ناکامی کے سواکچھ ملنے والانہیں انہوںنے کہاکہ احتساب نواز شریف کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیے آگے عمران خان اور ذرداری کی پیشیاں بھی شروع ہوچکی ہیں انہوںنے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبے اہم ہیں ہائی سکولز کی سطح ایف اے سی کا فیصلہ اچھی بات ہے جس سے تعلیم کے شعبے کو مزیدفروغ حاصل ہوگا انہوںنے کہاکہ پٹ فیڈرکینال سمیت دیگرنہروں کی مکمل بحالی سے ہی نصیرآباد سے ذرعی پانی کے بحران میں کمی آسکتی ہے پانی کی کمی کے سبب عوام کومشکلات درپیش ہیں ۔