ن لیگ کے نئے این آر او کے لئے کوششیں نا کام،عرب ملک کی بھی مدد سے معذرت

منگل 5 ستمبر 2017 11:58

ن لیگ کے نئے این آر او کے لئے کوششیں نا کام،عرب ملک کی بھی مدد سے معذرت
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5ستمبر 2017 ء ) کوشش تھی با اثر شخصیات کی مداخلت سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے رلیف حاصل کیا جائے اسحاق ڈار نے دوست عرب ملک کے ذمہ داران سے ملاقات کی ،شریف برادران کو نا کامی کے بارے میں بتا دیا گیا ،2ن لیگ کے رہنماؤں،2معروف کاروباری اور انگلینڈ کی ایک پاکستانی شخصیت نے نئے این آر او کے لئے کوشش کی ،وزیراعلی شہباز شریف کے بعد چند اہم دیگر شخصیات بھی لندن جا رہی ہیں،نئی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

نئے این آر او کے لئے ن لیگ کے دو اہم رہنماؤں ملک کی دو معروف ترین کاروباری شخصیات اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک اہم پاکستانی شخصیت بھی نا کام ہو گئی ہے جبکہ دوست عرب ملک کی طرف سے بھی اس پر مدد کرنے سے مدد کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے نا اہلی کے بعدعدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ بڑھانے کے لئے جی ٹی روڈ مارچ ،وکلا کنوشن اور دیگر حربے استعمال کرنا شروع کئے تھے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی جا رہی تھی کہ بااثر شخصیات کی مداخلت اور اور اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اداروں پر ایسا پریشر بنایا جائے کہ شریف خاندان کو ناجائز اثاثہ جات و دیگر میں کئی ریلیف مل جائے اور نواز شریف دوبارہ پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں ، اس کے لئے نئے این آر پر کام شروع کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پاکستان کی دو طاقتور ترین کاروباری شخصیات ہیں،جن کے اعلی حلقوں میں اہم تعلقات ہیں وہ اور دو اہم حکومتی اہم شخصیات متحرک تھیں جبکہ لندن سے تعلق رکھنے والے نواز شریف ،آصف زرداری اور اہم دیگر حکومتی شخصیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت بھی س کے لئے متحرک تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس کے لئے نہ صرف متحرک تھے بلکہ انہوں نے پاکستان کے ایک عرب دوست ملک کے اہم زمہ داران سے ملاقات کے دوران اس معاملے میں مدد کا بھی کہا تھا ،دوست ملک نے اس پر واضح انکار کر دیا اور پیغام دے دیا کہ وہ اس معاملے میں کوئی رول ادا نہیں کریں گئے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں اہم حکومتی شخصیات و دیگر افراد جو اس نئے این آر او کے لئے کوششیں کر رہے تھے ان کو اس میں مایوسی ہوئی اور اس حوالے سے بھی انہوں نے نواز شریف کو ابتدائی طور پر بتا دیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے بعد چند اور اہم دیگر شخصیات بھی لندن جا رہی ہیں ۔ اہم شخصیات نے شریف خاندان کو واضح طور پیغام دے دیا ہے کہ ادارے کسی حال میں بھی حقائق سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب لندن پلان میں ن لیگ نئی حکمت عملی بنائے گی ۔ 

متعلقہ عنوان :