مسلم لیگ (ن) این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،

حکومتی جماعت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گی تو باقی جماعتیں بھی کرینگی چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان کے ریمارکس ، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 ستمبر تک جواب طلب،عدم حاضری پر اظہار برہمی

منگل 5 ستمبر 2017 12:13

مسلم لیگ (ن) این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،حکومتی جماعت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گی تو باقی جماعتیں بھی کرینگی ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 7 ستمبر تک جواب مانگ لیا۔

منگل کو این اے 120ضمنی الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر خوراک بلال یاسین نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہونا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن نہ تو وہ خود پیش ہوئے اور نہ ان کے وکیل آئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے بلال یاسین کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین لاہور کے ضمنی الیکشن میںضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 7ستمبر تک بلال یاسین سے جواب طلب کرلیا۔ اگروہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تواگلی پیشی پر نااہلی کا شوکاز نوٹس جاری کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت نے ضابطہ اخلاق کو مذاق بنا رکھا ہے۔ حکومتی جماعت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گی۔ تو باقی جماعتیں بھی کرینگی ۔ (ن) لیگ این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔