شمالی کوریا کے میزائل و جوہری تجربے کے بعد جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں جاری

منگل 5 ستمبر 2017 13:24

شمالی کوریا کے میزائل و جوہری تجربے کے بعد جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں ..
سئیول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) جنوبی کوریا کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے منگل کو فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کو طاقتور فوجی جواب دینے کی دھمکی کے بعد شمالی کوریا نے فوجی مشقوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان مشقوں میں ایف 15 لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا اور امریکا کے صدور نے جنوبی کوریا میں نصب میزائل سسٹم پر سے وارہیڈز کی پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے بعد جنوبی کوریا بھی طاقتور ہتھیاروں کی پیداوار شروع کر سکے گا۔ اٴْدھر سکیورٹی کونسل نے ایک ہفتے کے دوران دوسرے ہنگامی اجلاس میں جزیرہ نما کوریا کی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :