بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو پروڈیوسر بن گئیں

منگل 5 ستمبر 2017 14:21

بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو پروڈیوسر بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو پروڈیوسر بن گئیں۔ منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق پی وی سندھو کوچ پولیلا گوپی چند کی اعلیٰ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈیجیٹل فلم ’’آئی ہیٹ مائی ٹیچر‘‘ کی معاون پروڈیوسر بن گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیچرز ڈے کے موقع پرگٹوریڈ کمپنی کے اشتہار کی مہم میں اپنے کوچ پولیلا گوپی چند کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کو ابھارا اورانہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

متعلقہ عنوان :