جیش محمد اور لشکر طیبہ کو ان کی بڑھتی ہوئی پرتشدد سرگرمیوں کے باعث برکس مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا ‘ چین

دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے برکس ممالک کا تعاون باعث اطمینان ہے ‘ ترجمان وزارت خارجہ

منگل 5 ستمبر 2017 16:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان بیسڈ دہشتگرد گروپوں کو ان کی پرتشدد سرگرمیوں کے باعث برکس کے مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کی بڑھتی ہوئی پرتشدد سرگرمیوں بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ گروپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور افغان ایشو پر گہرے اثر رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ برکس ممالک کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تعاون اور اس سلسلہ میں کامیابیاں باعث اطمینان ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :