سندھ ہائیکورٹ نے دہری شہریت سے متعلق رحمان ملک کے خلاف اپیل پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

منگل 5 ستمبر 2017 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق رحمان ملک کے خلاف اپیل پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو دہری شہریت کیس میں سینیٹر رحمان ملک کی بریت کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کے وکیل شوکت حیات نے کہا قانون نے بریت کے خلاف الیکشن کمیشن کو اپیل کا حق نہیں۔

یہ اپیل قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پلپوٹو نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی پہلے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ دہری شہریت کیس میں مقامی عدالت پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک کو بری کردیا تھا۔