دبئی انشورنس کمپنیوں کو آتشزدگی واقعات کے انشورنس رکھنے والے متاثرین کو متبادل رہائش گاہیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 5 ستمبر 2017 17:12

دبئی انشورنس کمپنیوں کو آتشزدگی واقعات کے انشورنس رکھنے والے متاثرین ..
 دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2017ء) حال ہی میں دبئی میں مختلف ٹاورز میں لگنے والی آگ کے باعث دبئی میں آتشزدگی کی انشورنس کروانے والے افراد کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دبئی اتھارٹی نے تمام انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ انشورنس پالیسی میں اس بات کو شامل کیا جائے کہ آگ لگنے کی صورت میں نہ صرف مالی تلافی کی جائے گی بلکہ متبادل رہائش بھی فراہم کی جائے ۔ کیوںکہ آگ لگنے کے حادثے کے وقت سب سے بڑی پریشانی جو سامنے آتی ہے وہ لوگوں کی رہائش کی پریشانی ہوتی ہے کہ اب وہ کہاں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :