یو ایس اوپن ، رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سپینش کھلاڑی نے ایونٹ کے اہم میچ میں یوکرائن کے الیگزینڈر ڈگلوپولف کو سٹریٹ سیٹس میں شاندار مقابلے کے بعد شکست دی

منگل 5 ستمبر 2017 20:01

یو ایس اوپن ، رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) یو ایس اوپن میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری ہے ، سپینش سٹار نے یوکرائن کے حریف کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو چوتھے رانڈ میں اپ سیٹ شکست ہوگئی ۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں شاندار ٹینس کھیلی ، عالمی نمبر ایک نے یوکرائن کے الیگزینڈر ڈگلوپولف کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا اور چار سال بعد یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، روس کے انیس سالہ کھلاڑی آندرے ریبلوف نے بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا ۔ ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ کیرولینا پلیسکوا نے امریکہ کی جنیفر بریڈی کو چھ ایک اور چھ صفر سے ہرایا ۔

متعلقہ عنوان :