لاہور ہائی کورٹ ،حافظ سعید نظر بندی کیخلاف درخواست سنگل بنچ کو واپس،مزید سماعت7 ستمبر کو ہوگی

منگل 5 ستمبر 2017 20:01

لاہور ہائی کورٹ ،حافظ سعید نظر بندی کیخلاف درخواست سنگل بنچ کو واپس،مزید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست سنگل بنچ کو واپس بھجوا دی۔

(جاری ہے)

حافظ سعید کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے حافظ سعید کی نظر بندی میں غیر قانونی طور پر 90روز کی توسیع کر دی ہے ، حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پرحافظ سعید کو نظر بندکر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا غیر قانونی ہے اور ان کی نظر بندی قانون کے تقاضوں کے منافی ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شہری کو 90یوم سے زائد نظر بند نہیں رکھا جا سکتا، انہوں نے بتایا کہ وفاقی نظر ثانی بورڈ بھی نظر ثانی میں توسیع کے ہوم سیکرٹری کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دے چکا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حافظ سعید کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دے، عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رجسٹرار آفس کی غلطی سے کیس سنگل بینچ کی بجائے دو رکنی بنچ کے پاس فکس ہوا جس پر عدالت نے کیس سنگل بنچ کو واپس بھجواتے ہوئے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :