عید الاضحی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت انداز میں کاروبار

منگل 5 ستمبر 2017 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مثبت انداز میں کاروبار ہورہا ہے۔عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں معمولات زندگی بحال ہوگیا ہے اور کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی رہی تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کا آغاز اچھے انداز میں ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں ابتدائی طور پر200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 41 ہزار 400 کی سطح عبور کرگیا ہے۔ کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ اندیکس میں 433 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 640 کی سطح عبور کرگیا۔