روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلئے عالمی برادری کو میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے، ڈاکٹر عبدالمالک

منگل 5 ستمبر 2017 19:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکنے کے لئے عالمی برادری کو میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کی خاموشی انتہائی تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

پیما روہنگیا مہاجرین کو طبی امداد پہنچانے کے لیے آسیان ممالک کی فلاحی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہاں کے مسلمان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔ حالیہ واقعات کے بعد ااقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمر حکومت امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی دے، روہنگیا مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔