یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیرشہید کے مزار پر تقریب ،

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت

بدھ 6 ستمبر 2017 11:32

یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیرشہید کے مزار پر تقریب ،
لاہور۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لاہور میں میجر شبیرشہید کے مزار پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاکستانی فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔