یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،

جوانوں نے مثالی حوصلے ،پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،جوانوں کی جرات اور بہادری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،پاک فضائیہ نے سرحدوں کے دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں پاک فضائیہ کے سربراہ اائیر چیف مارشل سہیل امان کا یوم دفاع پر پیغام

بدھ 6 ستمبر 2017 12:38

یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جوانوں نے مثالی حوصلے ،پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،جوانوں کی جرات اور بہادری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،پاک فضائیہ نے سرحدوں کے دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میںکہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جوانوں نے مثالی حوصلے ،پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم مادر وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھار کرنے والوں کو سلام ،خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ نوجوانوں نے بہادری ،قربانی کی لازوال مثالیںقائم کی ہیں۔ جوانوں کی جرات اور بہادری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ہم سب ایک جان ہوکر مشکل حالات کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں۔