پی سی بی کا اسٹار کے دستخط کے حامل بلے نیلام کرنے کا اعلان

حاصل ہونے والی آمدنی ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی

بدھ 6 ستمبر 2017 12:55

پی سی بی کا اسٹار کے دستخط کے حامل بلے نیلام کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد کیلئے عظیم کھلاڑیوں اور اسٹارز کے دستخط کے حامل بلے نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جن سے حاصل ہونے والی آمدنی ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیات کی فراہمی کیلئے دو بلے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی رقم سے مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک بیٹ پر پی ایس ایل 2017 کے تمام پانچوں کپتانوں برینڈن میک کولم، مصباح الحق، کمار سنگاکارا، سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کے دستخط ہیں۔دوسرے بلے پر رواں سال لیگ کی افتتاحی تقریب کے میزبان اور اس کے اسٹارز جیسے علی ظفر، فہد مصطفیٰ، رمیز راجہ، شیگی اور شہزاد رائے کے دستخط ہیں۔بلوں کی نیلامی کا اختتام 12 ستمبر کو ہو گا اور فاتحین کا اعلان 14 ستمبر کو پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا جائے گا۔پی سی بی نے نیلامی کے حقوق معروف شخصیات کے آٹو گراف حاصل کرنے کیلئے مشہور کمپنی ’ٹائٹن‘ کو دئیے۔