خیبرپختونخوااسمبلی کی123اراکین میں صرف 25ماسٹرڈگری کے حامل

32اراکین نے بیچلرڈگری،5 نے ایف اے / ایف ایس سی،5 میٹرک، اور 4ایم پی ایز مڈل پاس ہیں مہرتاج روغانی،امجدعلی اور حیدرعلی ایم بی بی ایس ہیں، افتخارمشوانی،محمدشیراز،رقیہ حناء ،اکبرایوب اورعبدالمنعم میٹرک پاس ہیں مڈل پاس کرنے والوں میں خاتون بی بی، محب اللہ اور سردارفریدشامل ہیں، تین اراکین ابتک جعلی ڈگری کیس میں اسمبلی رکنیت گنواچکے 110ایم پی ایز سیاستدان، 3 بزنس مین،2 ماہرزراعت،ایک وکیل،ایک ڈاکٹر،ایک لینڈلارڈ،ایک سماجی کارکن اورایک ماہرتعلیم شامل

بدھ 6 ستمبر 2017 16:35

خیبرپختونخوااسمبلی کی123اراکین میں صرف 25ماسٹرڈگری کے حامل
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں قانون سازی اور عوامی ترجمانی کرنے والے 123اراکین میںصرف25اراکین ہی ماسٹرڈگری کے حامل نکلے جب کہ تین اراکین اب تک جعلی ڈگری کیس میں اسمبلی رکنیت گنواچکے ہیں ،32اراکین نے بیچلرڈگری،پانچ نے ایف اے / ایف ایس سی،پانچ میٹرک، اورچارایم پی ایز مڈل تک ہی اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت123اراکین موجود ہیں جن میں22خواتین ایم پی ایز بھی شامل ہیں تاہم ایک اقلیتی نشست عدالت میں کیس ہونے کے باعث تاحال خالی ہے ۔123اراکین کے ایوان میںتین ایم بی بی ایس،آٹھ ایم ایس سی،دوایم بی اے،11 ایم اے،پانچ ایل ایل بی،تین بی سی ایس،تین بی ایس سی، 32 بی اے،پانچ میٹرک،ایک دینی سند،ایک بی بی اے،چارایف اے،چارمڈل،تین بی ایڈ،ایک ایف ایس سی اورایک ایم ایڈشامل ہیں اسکے علاوہ 123 اراکین اسمبلی میں پیشے کے لحاظ سے 110ایم پی ایز سیاستدان، تین بزنس مین،دوماہرین زراعت،ایک وکیل،ایک ڈاکٹر،ایک لینڈلارڈ،ایک سماجی کارکن اور ایک ماہرتعلیم شامل ہے۔

(جاری ہے)

خواتین اراکین اسمبلی میں بیشترایم پی ایزاعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی ایم بی بی ایس ڈگری کے ساتھ طب کے شعبے سے وابستہ ہیں انیسہ زیب طاہرخیلی ایم ایس سی ڈگری کی حامل ہیں اس کے علاوہ امجدعلی اور حیدرعلی بھی ایم بی بی ایس کرچکے ہیں ۔صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر بی اے تک ہی تعلیم جاری رکھ سکے اسی طرح صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈووکیٹ کے پاس ایل ایل بی،ایم ایس سی اوربی ایڈکی ڈگریاں ہیں،شاہ فرمان ،جمشیدمہمند،نورسلیم،حبیب الرحمن،محمودخان بھی ایم ایس سی کرچکے ہیں ۔

ایف اے کرنے والے ایم پی ایز میں صالح محمد،فضل حکیم، عزیزاللہ ،محب اللہ اورضیاء اللہ آفریدی(ایف ایس سی)جبکہ میٹرک کرنے والوں میں افتخارمشوانی،محمدشیراز،رقیہ حناء ،اکبرایوب اورعبدالمنعم شامل ہیں خاتون بی بی ،نجمہ شاہین اور سردارفرید مڈل پاس ہیں 2013ء انتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی کے دواراکین پی ٹی آئی کے اورایک جماعت اسلامی کا رکن اب تک جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوچکے ہیں جن میں پی کی68 سے منتخب جاویداکبرخان(پی ٹی آئی) ،پی کی93سے منتخب ملک بہرام خان (جے آئی)اور پی کی50 سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے یوسف ایوب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :