صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کل الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے

بدھ 6 ستمبر 2017 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کل (جمعرات کو ) الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے، صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس موصول ہوا ہے آئندہ کسی ریلی کی قیادت نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں کسی قسم کے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا، حلقے کا رہائشی اور ووٹر ہوں اس حلقے میں 4 نسلیں پروان چڑھیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو بروقت تسلیم کروں گا، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور لائرز ٹیم کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔