لاہور، پہلی حج پرواز نے 325 حجاج کرام کو جدہ سے لاہور پہنچا دیا

بدھ 6 ستمبر 2017 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز شاہین ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 718 نے 325 حجاج کرام کو جدہ سے لاہور پہنچا دیا، بتایا گیا ہے کہ جدہ میں آپریشنل تاخیر کے باعث پرواز 4 گھنٹے لیٹ پہنچی، جس کے بعد ایئر پورٹ انتظامیہ نے حجاج کرام کی آمد پر خصوصی انتظامات مکمل کر لئے، لاہور ایئر پورٹ پر 1 حاجی کے استقبال کے لئے صرف ایک رشتہ دار کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :