لاہور، حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی

بدھ 6 ستمبر 2017 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے جماعة الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی،حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 2012 میں امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے حافظ سعید کے سر کی قیمت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

حافظ سعید کے سر کی قیمت 1 کروڑ ڈالر مختص کی گئی۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ امریکی حکومت کی طرف جاری کردہ بیان واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :