افغانستان ،ْصوبے ننگر ہار میں افغان فضائیہ کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 11عسکریت پسند ہلاک

داعش کے عسکریت پسند ننگر ہار اور جلال آباد کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ،ْ افغان حکام

بدھ 6 ستمبر 2017 21:43

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فضائیہ کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 11عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع منا کے گاوں ہسکا میں بدھ کی روز صبح کے وقت افغان فضائیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے 11کارکن مارے گئے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ داعش کے عسکریت پسند ننگر ہار اور جلال آباد کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔