مبر 1965ء کوہمارے دشمن ملک نے رات کے اندھیرے میں بذدلوں کی طرح حملہ کیا جسے پاک فوج نے جذبہ ایمانی سے ناکام بنایا، ہماری بہادرفوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی ،آج کے دن یہ عہد کیا جاتا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یوم دفاع فوجی مشقیں اور آلات حرب کی نمائش پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 ستمبر 2017 22:19

مبر 1965ء کوہمارے دشمن ملک نے رات کے اندھیرے میں بذدلوں کی طرح حملہ کیا ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ 6ستمبر 1965ء کوہمارے دشمن ملک نے رات کے اندھیرے میں بذدلوں کی طرح حملہ کیا جسے ہماری پاک فوج نے جذبہ ایمانی سے ناکام بنایا، 6 ستمبر کی تاریخ گواہ ہے کہ ہماری بہادرفوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی آج کے دن یہ عہد کیا جاتا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،6 ستمبر کے حوالے سے گلگت بلتستان میں حکومتی سطح پر بھی مختلف اضلاع میں یہ دن شیان شان طریقے سے منایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز بدھ 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے پاک فوج کے زیراہتمام دہشتگردوں سے نمٹنے کے حوالے سے فوجی مشقیں اور آلات حرب کی نمائش کے معائنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ آج کے دن طالب علموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے ملک اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ہم اپنے پاک فوج کیلئے دعا گو ہے ۔