یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب میںسپیکر قومی اسمبلی ، وفاقی وزراء ، اپوزیشن لیڈر ، ارکان پارلیمنٹ ، آرمی چیف ، ایئر چیف ، نیول چیف ، چین و دیگر ممالک کے سفیروں کی شرکت

بدھ 6 ستمبر 2017 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) یوم دفاع کے موقع پرجی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب میںسپیکر قومی اسمبلی ، وفاقی وزراء ، اپوزیشن لیڈر ، ارکان پارلیمنٹ ، آرمی چیف ، ایئر چیف اور نیول چیف کے علاوہ چین و دیگر ممالک کے سفیروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر یوم دفاع ویوم شہداء کی مرکزی تقریب منعقدہوئی جسمیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق ، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ ، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف، وزیردفاع خرم دستگیر،وزیرداخلہ احسن اقبال ، وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ، سینیٹر مشاہد اللہ، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سمیت ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف ، جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت قومی کرکٹرز ، فنکاروں ، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ ا س موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔