فیصل آباد، ڈینگی کے خدشات کا یکسر خاتمہ کرنے کیلئے انسدادی اقدامات پر موثرانداز میں عملدرآمدکیاجارہا ہے،ڈاکٹر ظفر عباس

بدھ 6 ستمبر 2017 23:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) ضلع میں ڈینگی کے خدشات کا یکسر خاتمہ کرنے کیلئے انسدادی اقدامات پر موثرانداز میں عملدرآمدکیاجارہا ہے اوراینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہمہ وقت متحرک رکھا گیا ہے۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ظفر عباس نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں بتائی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر زاہد مالک،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی ڈاکٹربلال احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا باربار سروے کیاجارہا ہے اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچائو ممکن نہیں لہذا انہیں ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا احساس دلانے کے سلسلے میں آگاہی پروگرامز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :