یوم دفاع ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں پر وقار تقریب کا انعقاد

تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراء ، چین کے سفیر سن وی ڈونگ ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تقریب کے آغاز میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا، قومی ترانہ بجایا گیا،شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا گیا اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر بندرگاہ کا بھی ذکر

بدھ 6 ستمبر 2017 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراء ، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ یوم دفاع کے حوالے سے آرمی جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونیو الی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ تھے، تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ایئر چیف مارشل سہیل امان ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید، سینیٹر جاوید عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر مملکت اطلاعات وزیر دفاع خرم دستگیر، سینیٹر مشاہد کے علاوہیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، تقریب میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی ، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں اور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تعینات پاکستان کے سفیر سن وی ڈونگ کے علاوہ دیگر ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں 1965ء کی جنگ کے شہداء کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

تقریب میں 1965ء کی پکا بھارت جنگ میں وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیااور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے ہمیشہ کی طرح روایتی پریڈ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر یادگار شہداء پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :