جنوبی وزیرستان وانا رستم بازار میں قوم کرمز خیل وزیر کا سیاسی اتحاد ومیڈیاکیساتھ اظہار یکجہتی

چالیس ایف سی آر کے تحت گرفتار ہونے والے کرمز خیل قبیلے کے 59رہائی میں سیاسی اتحاد اور مقامی میڈیا نے اہم کردار اداکیا

جمعرات 7 ستمبر 2017 12:57

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) جنوبی وزیرستان وانا رستم بازار میں قوم کرمز خیل وزیر کا سیاسی اتحاد ومیڈیاکیساتھ اظہار یکجہتی کا جلسہ منعقد کیا گیا ،جس میں قوم کرمز خیل نے سیاسی اتحاد اور مقامی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی کوششوں سے چالیس ایف سی آر کے تحت گرفتار ہونے والے کرمز خیل قبیلے کے 59رہائی میں سیاسی اتحاد اور مقامی میڈیا نے اہم کردار اداکیا جس کو پورا قوم کرمز خیل قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سیاسی اتحاد کی وجہ سے وانا کے بیشتر مسائل حل ہوگئے ہیں اور حل ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قوم کرمز خیل کی جانب سے منعقدہ جلسہ تشکر کے موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر آمان اللہ وزیر ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء عجب گل وزیر ،عوامی پشتون خواہ ملی پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر سردار عارف وزیر اوراے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری آیاز وزیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عسکری قیادت اور وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان وزیر سے مطالبہ کیا کہ باقی گرفتار ہونے والے چار افراد کو رہا کیا جائے ورنہ احتجاجی جلسے اور ریلیوں کا سلسلہ ملک کے دیگر حصوں تک بڑھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :