انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس :صوبائی وزیر بلال یاسین کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 ستمبر 2017 14:31

انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس :صوبائی وزیر بلال یاسین کو سیاسی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2017ء) الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 120میں انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا،چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ بلال یاسین انتخابی مہم میں شرکت نہیں کرسکتے۔پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین خود تو پیش نہ ہوئے لیکن ان کے وکیل نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گھر جانے سے کسی نے نہیں روکا مگر سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔بلال یاسین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کا گھر موہنی روڈ پر واقع ہے، اگر الیکشن کمیشن حکم دے تو بلال یاسین حلقے کا دورہ نہیں کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ بلال یاسین کے خلاف موہنی روڈ پر ریلی میں شرکت کی شکایت الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم سے موصول ہوئی، انہوں نے حکم دیا کہ بلال یاسین انتخابی مہم میں شرکت نہیں کرسکتے۔الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کے خلاف کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :