چوہدری شجاعت‘ پرویز الہی اور مونس الہی کا اجمل خان وزیر کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 7 ستمبر 2017 16:01

چوہدری شجاعت‘ پرویز الہی اور مونس الہی کا اجمل خان وزیر کی اہلیہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نی پاکستان مسلم لیگ خیبر پختو نخواہ اور فاٹا کے چیف آرگنائزر اجمل خان وزیر کی اہلیہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :