یوکرائن کے کاروباری ادارے چین کے کینٹن میلے میں مواقعوں سے استفادہ کریں گے،جیناڈائی چائی شیکوف

جمعرات 7 ستمبر 2017 15:30

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء) یوکرائن کے بزنس کے قریباً2000نمائندے 122ویں کینٹن میلے میں حصہ لیں گے، یہ میلہ آئندہ ماہ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے درخلافہ گوانگ جو میں شروع ہو گا۔ یہ بات یوکرائن کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

یوکرائن ایوان صنعت و تجارت کے صدرجیناڈائی چائی شیکوف نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کینٹن میلہ یوکرائن میں خاصہ مشہور ہے اور اسے کافی مقبولیت حاصل ہے، مختلف اعداد و شمار کے مطابق ہر نمائش میں یوکرائن کے قریباً دو ہزار نمائندے حصہ لیتے ہیں،مجھے امید ہے کہ آنے والے میلے میں بھی اس کے مساوی یا اس سے زیادہ تعداد میں نمائندے شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا انہوں نے کیف میں 122ویں کینٹن میلے کی پریزنٹیشن کے دوران کیا، جس میں یوکرائن بھر سے قریباً90کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :