مقامی چرچ میں عبدالستار ایدھی، رتھ فائو اور مدرٹریسا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب

جمعرات 7 ستمبر 2017 15:40

سرگودھا۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) ممبرضلع کونسل و سٹی صدرمسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ یعقوب جلال رندھاوا نے کہا ہے کہ عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جو دوسروں کیلئے زندگی گزارتے ہیں، دنیا میں بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی پوری عمر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے گزاری ہو،آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے ملک پاکستان میں عبدالستار ایدھی اور رتھ فائو جیسی عظیم ہستیوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کیے رکھی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی چرچ میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم شخصیات عبدالستار ایدھی، رتھ فائو اور مدرٹریسا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ان شخصیات کے نقش ِقدم پر چلتے ہوئے دکھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں اور ان کے دکھوں میں شریک ہو کر اپنا فرض ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :