لیسکو نے پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 7کنال اراضی مانگ لی

جمعرات 7 ستمبر 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) لاہو رالیکٹر ک سپلائی کمپنی نے پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 7کنال اراضی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 7کنال اراضی کے حصول کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اورچیف سیکرٹری پنجا ب کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر ضروری ہے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے ٹرپنگ کے واقعات میںبھی کمی ہوگی اورپنجاب اسمبلی اور ملحقہ علاقوں میں بلا تعطل بجلی دی جاسکے گی ۔

نئے گرڈ اسٹیشن کو میکلورڈ روڈ اور سنی ویو گرٖڈ اسٹیشن سے ملایاجائے گاجبکہ مذکور ہ گرڈ اسٹیشن میں مزید لوڈ لینے کی صلاحیت موجود نہیں اور نہ ہی مزید پاور ٹرانسفارمز نصب کرنے کی جگہ موجود ہے ۔ نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر نہ ہونے سے صارفیق کو مشکلات ہوسکتی ہیںجبکہ حکومت کے وژن زیرو لوڈ شیڈنگ کیلئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر ضروری ہے ۔ مراسلہ میں مزید بتایاگیا کمپنی کے پاس گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے اراضی نہیں ہے اس لئے 7کنال اراضی دی جائے ۔