انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ، عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 ستمبر تک توسیع

جمعرات 7 ستمبر 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو بتایا گیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :