نارووال ،عید الاضحی سے قبل سلنڈر دھماکے کا دوسرا زخمی شخص بھی جاں بحق

جمعرات 7 ستمبر 2017 22:01

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء) نواحی قصبہ تلونڈی بھنڈراں میںگیس دھماکے میں زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نارووال مریدکے روڈ پر واقع گیس ری فلنگ کی دوکان میں عید الا ضحی سے ایک روز قبل سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران زور دار دھماکہ ہونے دوکان کا مالک فوجی عبدرزاق اور ملازم محمد رضوان جو جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دونوںکو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا۔ جہاں رتیاں کا رہائشی دکان کا مالک فوجی عبدالرزاق جمعرات کے روز ایک ہفتہ زندگی و موت حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے جان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ دکان کا ملازم محمد رضوان آف رتیاں جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عید الاضحی کے روز خالق حقیقی سے جا ملا۔

متعلقہ عنوان :