الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو ضمنی انتخاب تک حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا
بلال یاسین این اے 120 کے رہائشی ہیں،وزیر ہونے کے ناطے لوگ ان کے گھر جاتے ہیں‘ وکیل کا الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع حلقے کا رہائشی ، ووٹر ہوں گھر کیسے بیٹھ سکتا ہوں ،ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں جس میں بنیادی حقوق سے متعلق نقطہ اٹھایا جائیگا‘ بلال یاسین
جمعرات 7 ستمبر 2017 20:49
(جاری ہے)
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گھر جانے سے کسی نے نہیں روکا ،انتخابی مہم چلانے پر نوٹس لیا گیا ہے۔
بنچ میں موجود دوسرے رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریلی کی ویڈیوز میں بلال یاسین موجود ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے پابند ہیں لیکن میں حلقے کا رہائشی اور ووٹر ہوں گھر کیسے بیٹھ سکتا ہوں۔ہم نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب میں واضح کہا ہے کہ سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کچھ واضح نہیں کہا گیا اس لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں جس میں بنیادی حقوق سے متعلق نقطہ اٹھایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.